واشنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ،5افراد ہلاک -
The news is by your side.

Advertisement

واشنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ،5افراد ہلاک

واشنگٹن : امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے برلنگٹن کے کیس کیڈ شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ ایمرجنسی مینٹینس سروس (ای ایم ایس) کے اہلکاروں نے شاپنگ مال کے اندر ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔

نیویارک پولیس کے ترجمان مارک فرانسس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے واشنگٹن کے علاقے برلنگٹن کے کیس کیڈ شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اس کے علاوہ ترجمان پولیس مارک کا کہنا ہے کہ حملے میں محفوظ رہنے والوں کو بس کے ذریعے ان کی منزل تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے واشنگٹن پولیس کی جانب سے شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی تصویر جاری کی گئی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں