The news is by your side.

Advertisement

وسیم اختر نے کراچی کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کو ایک مرتبہ پھر صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ آئین میں صوبہ بنانے کی گنجائش موجود ہے، ریفرنڈم کرالیں کہ عوام کیا چاہتے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت نے ملیر، کورنگی کو ڈسٹرکٹ بنایا ان کا حال دیکھ لیں، سندھ حکومت نے وہ محکمے اپنے پاس رکھ لیے جن سے پیسہ بنتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ سندھ حکومت نے ریونیو کے ادارے کیماڑی میں ڈال دئیے، ثابت ہوگیا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کو تقسیم کرکے پیسہ کمانا چاہتی ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے آواز اٹھائی کہ مردم شماری غلط ہوئی ہے، مردم شماری میں کراچی کی آبادی آدھی دکھائی گئی تھی۔

وسیم اختر نے کہا کہ وسائل دئیے جاتے تو ہم کام کرتے، انہیں وسائل دینے کا نہیں پیسہ کمانے کا شوق ہے، ملیر کو ضلع بنا کر کون سے چار چاند لگادئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیاسی بنیادوں پر اضلاع بنائے جارہے ہیں، اضلاع بنانے ہیں تو کراچی کے عوام سے ریفرنڈم کرالیں، کیماڑی کو ضلع بنانے سے پہلے کیا کراچی کے اسٹیک ہولڈرز سے بات کی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں