The news is by your side.

Advertisement

وسیم اختر نے پاسپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرادیا

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر میئر کراچی  وسیم اختر نے پاسپورٹ عدالت  میں جمع کرادیا، وسیم اختر دہشت گردوں کے علاج، سانحہ 12مئی اور اشتعال انگیزتقریر کیس میں ضمانت پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ12 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے وسیم اختر سے مکالمے میں کہا میئر توکراچی کےہیں لیکن شہر کے لیے کچھ کیا نہیں۔

عدالت کاوسیم اختر کو پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا آپ کوپاسپورٹ آفیشل وزٹ کے لیے دیا گیا تھا، اگر اب اگر آفیشل وزٹ نہیں کر رہے ہیں تو پاسپورٹ واپس جمع کرائیں۔

عدالت کے حکم پر وسیم اختر نے پاسپورٹ اے ٹی سی میں جمع کرادیا۔

مزید پڑھیں : میئر کراچی وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

خیال رہے وسیم اختر دہشت گردوں کے علاج، سانحہ 12مئی اور اشتعال انگیزتقریر کیس میں ضمانت پر ہیں، 4مقدمات میں میئرکراچی وسیم اختر و دیگر ملزمان پر پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے ، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

یاد رہے 14 ستمبر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں میئر کراچی وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا تھا کہ دبئی میں مقیم اہل خانہ سے ملنے کے لیے جانا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں