کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کراچی اور لاہور کے کھانے پر جاری بحث پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنی رائے دی ہے۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایکس پر جاری ویڈیو میں کہا کہ سوشل میڈیا پر دیکھ رہا ہوں کہ کراچی اور لاہور کے کھانے کو لے کر بڑی بحث ہورہی ہے، تلواریں، گنڈاسے نکل آئے ہیں، لوگ لڑ رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں لاہوری ہوں، لاہور میں پیدا ہوا، 42 سال لاہور میں رہا اور گزشتہ 14 سال سے کراچی زندگی گزار رہا ہوں۔
– Let's settle this debate once & for all… #Karachi #Lahore @fawadchaudhry pic.twitter.com/G2buvW2n9X
— Wasim Akram (@wasimakramlive) May 7, 2026
سابق کپتان نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب دوست ہیں، انہوں نے بھی کہا تھا کہ کراچی کا کھانا بس ٹھیک ہے، تو میں آج یہ بحث ختم کردیتا ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں ابھی پی ایس ایل کے فائنل کے لیے لاہور میں تھا تو میں اپنی پرانی جگہوں پر چکڑ چھولے کھانے گیا، ہوٹل سے چانپیں منگوائیں اور اس میں بہت مرچیں تھیں۔
انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں مخصوص جگہیں ضرور ہیں اچھے کھانوں کی لیکن کراچی میں مختلف قومیں رہتی ہیں تو آپ کو ہر جگہ مختلف طرح کے کھانے دستیاب ہوتے ہیں۔
کولمبو: روہت شرما اور وسیم اکرم کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
سابق کپتان نے کہا کہ لاہور کے کھانوں میں اب مرچوں کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ لاہوری تو اتنی مرچیں کھاتے ہی نہیں ہیں۔
آخر میں سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کھانوں کی ورائٹی زیادہ ہے جبکہ لاہور میں کھانا اچھا ہے لیکن ورائٹی نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


