منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

وسیم اکرم اور شنیرا کا پالتو کتا لاپتہ، اطلاع دینے والے کو ملے گا لاکھوں کا انعام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (30 جولائی 2026): سابق قومی کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کا پالتو کتا لاپتہ ہو گیا ڈھونڈنے والے پر نوٹ برسیں گے۔

پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کا پالتو کتا لاپتہ ہو گیا ہے اور اس کی اطلاع انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دی ہے۔

وسیم اور شنیرا کی شیئر کی گئی اسٹوری میں بتایا گیا ہے کہ 5 ماہ کا ڈیوک نامی بلیک جرمن شیپرڈ (لانگ کوٹ) کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 سے گم ہو گیا ہے، جو آخری مرتبہ ڈی ایچ اے فیز 8 میں دیکھا گیا تھا۔

وسیم اکرم اور شنیرا کا پالتو کتا لاپتہ، تلاش میں مدد کرنے والے کیلئے بڑے انعام کا اعلان

سابق کرکٹر نے صرف پالتو کتے کی بازیابی یا اس کے بارے میں قابل اعتماد اطلاع دینے والے شخص کو ڈھائی لاکھ روپے بطور انعام دیننے کا اعلان کیا ہے۔

 

وسیم اکرم اور شنیرا نے ڈی ایچ اے فیز 8 کے رہائشیوں، سیکیورٹی گارڈز اور مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے پارکس، باغات، گلیوں، چھتوں اور گیراجز میں کتے کی تلاش میں تعاون کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں