تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

"میں فلسطین کے ساتھ ہوں، میں انسانیت کے ساتھ ہوں”

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور صدر کراچی کنگز وسیم اکرم نے اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کے شکار فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق کہا کہ کھیل میں آپ جس ٹیم کو بھی سپورٹ کریں، لیکن یہ کھیل نہیں بلکہ جنگ ہے اور جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جنگ ہوتی ہے تو صرف نقصان ہوتا ہے اور ہر کوئی ہارتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ قابض اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کے شکار فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، میں انسانیت کے ساتھ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 3 مساجد شہید ، 40مکانات تباہ

سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں ” آئی اسٹینڈ ود فلسطین اور آئی اسٹینڈ ود ہیومنٹی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

دوسری جانب فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری 10 روز سے جاری ہے،دس روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث شہید افراد کی تعداد 219 ہوگئی ہے، جن میں 63 بچے اور 35 خواتین بھی شامل ہیں۔

صیہونی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں 132 عمارتیں مکمل طور پر تباہ جب کہ 316 بری طرح متاثر ہوئیں ہیں، جن میں چھ اسپتال، 9 پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹرز اور واٹر پلانٹس بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -