The news is by your side.

Advertisement

دنیا بھر میں ٹیموں کا اعلان ہو رہا ہے، یہاں تماشا لگایا جارہا ہے: وسیم اکرم

کراچی: لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم انتطامیہ پر برس پڑے، ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں ٹیموں کا اعلان ہو رہا ہے، یہاں تماشا لگایا جارہا ہے.

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پوری دنیا میں لوگ جانتے ہیں کہ ٹیم کا اعلان کب ہوگا، پوری دنیا میں غلط تاثر جا رہا ہے، ہر جگہ ٹیموں کا اعلان ہو رہا ہے. دیکھنا ہوگا کہ وزیراعظم عمران خان کا کیا ری ایکشن آتا ہے.

دیکھنا ہوگا کہ وزیراعظم عمران خان کا کیا ری ایکشن آتا ہے.

وسیم اکرم

انھوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ڈرے ہوئے ہیں، ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہوگئی تو کیا ہوگا، معلوم نہیں ایسافیصلہ کیوں کیا جا رہا ہے، کرکٹ کمیٹی میں ہونے کے باوجود مجھے بھی کچھ نہیں معلوم کیا ہورہا ہے.

انھوں نے مزید کہا کہ وسیم خان نوجوان ہیں، ان میں ٹیلنٹ بھی موجود ہے، وسیم خان کو ایک موقع ضرور دینا چاہیے.

ایسا نہ ہو، فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے اسکواڈ کاحصہ بن جائیں.

وسیم اکرم نے اس کرکٹ کمیٹی پر طنز بھی کیا، جس کا وہ حصہ ہیں. انھوں نے کیا کوئی کرکٹ کمیٹی بھی ہے، مجھے تونہیں پتا کہ کوئی کرکٹ کمیٹی بھی موجود ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں