ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

مچل اسٹارک کے ریکارڈ توڑنے پر وسیم اکرم کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنا ریکارڈ توڑنے پر آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وسیم اکرم نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ مچل اسٹارک آپ پر فخر ہے، ناقابل یقین محنت آپ کو دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’آپ نے میری وکٹوں کے ریکارڈ کو عبور کیا ہے آپ کو یہ اعزاز ملنے پر خوش ہوں۔‘

واضح رہے کہ اسٹارک نے یہ سنگ میل بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کو آؤٹ کر کے عبور کیا، اور محض 102 ٹیسٹ میچز میں 415 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

یہ پڑھیں: آسٹریلوی فاسٹ بولرمچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں لے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، واضح رہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔

اس کے علاوہ اسٹارک نے ایشز سیریز میں بھی اپنی غلبہ کو مزید مضبوط کر لیا۔

ایشز سیریز میں سب سے زیادہ 84 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی انہیں ہی حاصل ہے، وہ ٹیسٹ تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنھوں نے ایک ہی حریف ٹیم (انگلینڈ) کے خلاف پنک بال ٹیسٹ میں 20 سے زائد وکٹیں حاصل کی ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں