تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سابق کپتان وسیم اکرم کی محنت رنگ لے آئی

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی محنت رنگ لے آئی، کراچی کے ساحل سے گندگی کے ڈھیر کو ہٹا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ساحل پر گندگی کے ڈھیر کو صاف کردیا گیا، وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر کراچی کے ساحل پر گندگی کے ڈھیر کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

وسیم اکرم کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور کراچی کے ساحل کو صاف کردیا گیا۔

سابق فاسٹ بولر نے ایک اور ویڈیو شیئر کی اور سوشل میڈیا پرستاروں کا شکریہ ادا کیا اور حکام کے کام کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا کے ہمراہ ساحل سمندر پر پہنچے تو گندگی کے ڈھیر دیکھ کر افسردہ ہوگئے تھے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سوچا تھا کہ ویک اینڈ کے بعد پیر ہفتے کا پہلا دن ہے، سوچا تھا سمندر پر مزہ آئے گا لیکن میں نے اپنی بیوی کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کر دی۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میری بیوی پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے، لوگ بہت خوبصورت ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ لوگ بہت خوبصورت ہیں مگر گندے بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -