کراچی (31 مئی 2026): لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے اپنے دل کی ایک روحانی منزل پائی ہے۔
رواں برس لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے مصباح الحق اور فخر عالم کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وسیم اکرم نے حج سے متعلق سوشل میڈیا پر متاثر کن بیان جاری کیا ہے۔
وسیم اکرم نے ایکس پر اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ الحمد للّٰہ! اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے حجِ بیت اللّٰہ کی سعادت سے نوازا۔‘‘
سابق کپتان نے لکھا کہ میں نے اپنے دل میں ایک روحانی منزل پائی، جہاں حج کا فرض ادا کرنا ضروری ہو گیا، اس مقدس سفر نے میری روح میں ایک ایسی الہٰی چنگاری روشن کر دی ہے جو ہمیشہ جلتی رہے گی۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بہت سے لوگوں نے قیاس و گمان کیا کہ یہ سفر کس نے کروایا اور کیسے ہوا، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ میرا خالص ذاتی فیصلہ تھا۔
وسیم اکرم کا مِنیٰ میں کنکریوں سے ’’شیطان کو ان سوئنگ یارکر‘‘، بولڈ کرنے کا جشن بھی منایا، ویڈیو وائرل
اپنے پیغام کے آخر میں وسیم اکرم نے لکھا کہ دعا ہے کہ میرے جیسے بہت سے بھائی اور بہنیں بھی اس روحانی سفر کا حوصلہ کریں، حج کی سعادت حاصل کریں اور اسی لُطفِ الہٰی سے سرشار ہوں۔
الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے حجِ بیت اللہ کی سعادت سے نوازا۔
بہت سے لوگوں نے قیاس و گمان کیا کہ یہ سفر کس نے کروایا اور کیسے ہوا، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ میرا خالصانہ ذاتی فیصلہ تھا۔
میں نے اپنے دل میں ایک روحانی منزل پائی تھی جہاں حج فرض ادا کرنا ضروری… pic.twitter.com/u86vsfnZz2— Wasim Akram (@wasimakramlive) May 29, 2026


