پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

میانداد اور آفریدی کو معاملات بات چیت سے حل کرنے چاہیں، وسیم اکرم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان ہونے والے تنازع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ جاوید میانداد اور آفریدی کو معاملات بات چیت سے حل کرنے چاہیں۔

دو کرکٹرز کے جھگڑے نے سابق کپتان وسیم اکرم کو افسردہ کردیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ جاوید میانداد اور آفریدی کو معاملات بات چیت سے حل کرنے چاہیں۔ دونوں کھلاڑی ان کے لئے بہت عزت کے حامل ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے دونوں کی بہت خدمات ہیں، جو بھی ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا، امید ہے معاملات جلد بہتر ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ ’’جاوید میاں داد کو پیسوں کی فکر رہتی ہے، عمران خان اور اُن میں بس یہی فرق ہے‘‘۔

بعد ازاں لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد نے لالہ کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’شاہد آفریدی پیسوں کی خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں اسی وجہ سے وہ بار بار الوداعی میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں۔


مزید پڑھیں : آفریدی نے جاوید میاں داد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا


یاد رہے گزشتہ روز معروف کرکٹرز جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی کے درمیان بیانات بیازی کی جنگ نے شدت اختیار کر لی ہے،شاہد آفریدی نے جاوید میاں داد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں