اتوار, اکتوبر 18, 2026
اشتہار

وسیم اکرم اور رمیز راجہ کا ہیری بروک کی سنچری پر جذباتی ردِعمل وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق پاکستانی کرکٹرز وسیم اکرم اور رمیز راجہ کا انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری پر ردِعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں دونوں سابق کرکٹرز کمنٹری باکس میں بیٹھے ہیری بروک کی سنچری مکمل ہونے پر انتہائی مایوس اور پریشان دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رمیز راجہ نے بہت مشکل سے اپنے جذبات کو قابو کرتے ہوئے کمنٹری کا سلسلہ جاری رکھا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور شائقینِ کرکٹ کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

کسی ٹیم پر انحصار بعد میں کریں پہلے خود تو میچ جیت لیں، محمد حفیظ

واضح رہے کہ سری لنکا کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں