وسیم اکرم کے شاندار یارکر پر مائیکل ایتھرٹن کلین بولڈ، ویڈیو دیکھیں

لندن: سابق لیجنڈری اسپیڈ اسٹار اور صدر کراچی کنگز وسیم اکرم کی بولنگ کا سحر آج بھی برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں آنجہانی شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چیریٹی میچ کا اہتمام کیا گیا، وسیم اکرم کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑی برائن لارا، انگلینڈ کی سابق خواتین کپتان شارلٹ ایڈورڈز، این بیل، مونٹی پنیسر، مائیکل اتھرٹن، نیل جانسن، کمنٹیٹر مارک نکولس اس چیریٹی میچ میں شریک ہوئے، دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کلائیو لائیڈ نے امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔
سوئنگ کےسلطان وسیم اکرم نے اس وقت شائقین کو حیران کیا جب انہوں نے ان سوئنگ ڈیلیوری پر انگلش ٹیم کے سابق بلےباز مائیکل ایتھرٹن کو کلین بولڈ کیا، وسیم اکرم نے چار اوورز میں تین شکار کیئے اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔
No doubt @wasimakramlive is a LION 🦁.
Bowled 4 overs got 3 wickets
Scored 50* in just 20 balls
He was playing a match in UK in memories of @ShaneWarneWASIM BAHI is a prefect allrounder in all ages.
Here is his another 6
وسیم بھائی آپ تو آج بھی نہیں تھکتے pic.twitter.com/BPNr6r7kjL— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) June 19, 2022
اس سے قبل بلے بازی میں بھی وسیم اکرم نے خوب رنگ جمایا اور 20 گیندوں پر نصف سینچری جڑ ڈالی، لیجند کی آل راؤنڈر کارکردگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔