اشتہار

وسیم اکرم کا افغانستان پریمیئر لیگ کی آکشن تقریب میں شرکت سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ کی آکشن تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز نے وسیم اکرم کو افغانستان پریمیئر لیگ کی آکشن تقریب میں شرکت کی دعوت دی جسے سابق کپتان نے مسترد کردیا۔

یاد رہے کہ افغانستان پریمیئر لیگ کا آکشن 3 نومبر کو یواے ای میں ہوا تھا، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو افغان پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک رکھا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی پاسپورٹ پر افغانستان پریمیئر لیگ میں پلاٹینم کیٹیگری میں قندھار واریئرز نے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

اے پی ایل رواں سال کے آخر میں کھیلی جائے گی جس کے لیے ڈرافٹ کا انعقاد کیا گیا جبکہ قومی کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے این او سی ملنے کا امکان کم ہے۔

عامر اس وقت انگلینڈ میں مقیم ہیں اور انہوں نے رواں سال مئی میں برطانوی شہریت حاصل کی تھی۔

بنگلا دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان بی بی ایل کا حصہ بن گئے

سابق فاسٹ بولر نے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں بطور برطانوی شہری رجسٹریشن کروائی تھی، قندھار واریئرز نے افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی سے قبل اپنی پہلی ہی پک (انتخاب) میں عامر کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں