اشتہار

وسیم اکرم نے اپنے پسندیدہ گلوکار کا نام بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو اپنا پسندیدہ گلوکار قرار دے دیا۔

وسیم اکرم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ایک خاتون صحافی ان سے پسندیدہ گلوکار سے متعلق سوال کررہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سابق کپتان نے سوال کے جواب میں بالی وڈ کے مشہور گلوکار دلجیت دوسانجھ کا نام لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کل میرا پسندیدہ پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ ہے، وہ ایک بڑا فنکار ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ان کی موسیقی اور گلوکاری بہت اچھی ہے اور وہ ایک بہترین اسٹار ہیں۔

وسیم اکرم نے فخر عالم کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

سابق کپتان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر گلوکار اور کرکٹر کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں