تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

وسیم اکرم قرنطینہ میں‌ وک لگا کر، تصویر وائرل

کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے معروف شخصیات نے خود کو گھروں تک محدود کرلیا ہے اور وہ وقت گزارنے کے لیے وہ دلچسپ کام کررہے ہیں۔

یونیسیف کی گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دنیا کے تین ارب سے زائد لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ 8 کروڑ سے زائد طالب علم حصولِ تعلیم سے بھی محروم ہیں۔

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف ممالک کی حکومتوں نے شہروں کو لاک ڈاؤن کر کے عوام کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کردی جبکہ کچھ ادارے ایسے بھی ہیں جنہوں نے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں بند ہونے والے شہری وقت گزارنے اور بے زاری کو دور کرنے کے لیے دلچسپ کام کررہے ہیں تاکہ اس سے دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور وہ کرونا کے خلاف جنگ کو ثابت قدمی سے لڑ سکیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، گھروں میں‌ محصور لوگوں کے دلچسپ مشاغل! ویڈیوز دیکھیں

انٹرنیٹ پر ایسی ہی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دو معروف شخصیات موجود تھیں۔ اگر تصویر شیئر کرنے والے خود نہیں بتاتے تو انہیں پہچاننا بہت مشکل تھا کیونکہ دونوں کا روپ بالکل تبدیل ہوا نظر آرہا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے تصاویر شیئر کی۔

ایک تصویر میں وسیم اکرم اور اُن کی صاحبزادی عائلہ موجود ہیں جنہوں نے مصنوعی بال (وگ) لگائی ہوئی ہے، وسیم اکرم بھی داڑھی بڑھنے اور چہرہ چھپنے کی وجہ سے پہچان میں نہیں آرہے۔

Comments

- Advertisement -