ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

وسیم اکرم متنازع اپیل کرنے پر سوریا کمار یادیو پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کے خلاف متنازع اپیل پر سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے 16ویں اوور میں سلمان علی آغا کی جانب سے دوسرا رن بنانے کے بعد متنازع اپیل کرنے پر سوریا کمار یادیو پر تنقید کی ہے۔

یادیو نے گیند کو روکنے کے لیے ڈائیو لگائی اور اسے اسٹمپ کی طرف تھرو کیا لیکن گیند راستے میں سلمان علی آغا کو لگی جس کے بعد سوریا نے رکاوٹ کی اپیل کی اور دعویٰ کیا کہ سلمان نے تھرو کو روکا ہے۔

یہ پڑھیں: سلمان علی آغا نے بھارت کے ہاتھوں شکست کی بنیادی وجہ بتادی

تاہم ری پلے نے واضح طور پر ظاہر کیا کہ سلمان علی آغا کو تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

وسیم اکرم نے اس پر کہا کہ اسپورٹس مین شپ کے بارے میں بات کریں۔

سوشل میڈیا صارفین نے نے بھی سوریا کمار یادیو کت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سلمان نے کچھ غلط نہیں کیا تھا اور صرف رن مکمل کرنے پر توجہ مرکوز رکھی تھی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 147 رنز کا ہدف آخری اوور میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد حاصل کیا۔

ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھی بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی، اور محسن نقوی نے ٹرافی لینے سے انکار کردیا جس کے بعد چیئرمین اے سی سی بھی ڈٹ گئے اور انتظامیہ ٹرافی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں