ٹی ٹین لیگ نیا فارمیٹ ہے، اس کا پی ایس ایل سے ٹکراؤ نہیں، وسیم اکرم wasim
The news is by your side.

Advertisement

ٹی ٹین لیگ نیا فارمیٹ ہے، اس کا پی ایس ایل سے ٹکراؤ نہیں، وسیم اکرم

لاہور : پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹی ٹین لیگ نیا فارمیٹ ہے اس کا پی ایس ایل سے کوئی ٹکراؤ نہیں۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی شان اور سوئنگ کی پہچان وسیم اکرم نے دیگر کرکٹرز کی طرح ٹی ٹین لیگ پر اے آر وائی نیوز کے مؤقف کی تائید کردی۔

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ ایک نیا فارمیٹ ہے، اس کا پاکستان سپر لیگ سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہے، ٹوئٹر پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کی جنگ میں کرکٹ کو بلاضرورت نہیں گھسیٹنا چاہیئے۔

آئیے اپنی انا سے بالاتر ہوکر پی سی بی، اسٹیک ہولڈرز کی حمایت کریں۔


مزید پڑھیں: ٹی ٹین لیگ کو بھی دیگر لیگز کی طرح سمجھنا چاہئے، شاہد آفریدی


واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی، چیف سلیکٹر انضمام الحق، وقار یونس اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی ٹی ٹین لیگ کو اہم ایونٹ قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف منفی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔


مزید پڑھیں: ٹی ٹین کے آنے سے کرکٹ اور تیز ہوجا ئےگی، انضمام الحق


علاوہ ازیں سی ای او اے آر وائی اور صدر ٹی ٹین لیگ سلمان اقبال نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر کرکٹ کو پروموٹ کرنا چاہئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں