بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

وسیم اکرم کی نم آنکھوں کے ساتھ روضہ رسول ﷺ پر حاضری

اشتہار

حیرت انگیز

مدینہ منورہ (یکم جون 2026): کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ پہنچ کر نم آنکھوں کے ساتھ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔

سابق کپتان لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم جنہوں نے مصباح الحق اور فخر عالم کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔ اب مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

وسیم اکرم نے مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، اس دوران ان کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم روضہ رسول ﷺ کی سنہری جالیوں کے سامنے کھڑے ہیں اور ان کی آنکھیں نم ہیں۔

دوسری جانب مدینہ منورہ کے ہوٹل سے وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم کی ایک ویڈیو ایکس پر شیئر کی گئی ہے، جس میں تینوں نے اپنے سفر حج سے متعلق تجربات بیان کیے ہیں۔

میں نے اپنے دل کی ایک روحانی منزل پائی، وسیم اکرم کا حج کے بعد روح پرور بیان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں