تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

وہ سب چار سال پرانا قصہ ہے، وسیم اکرم کی افتخار احمد کو وارننگ

کراچی: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کے بیان پر سابق کپتان وسیم اکرم نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے معروف چینل ‘ اے اسپورٹس ‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نےپاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر کے بیان پر کہا کہ میں نے افتخار کا بیان پڑھا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آسٹریلیا کی باؤنسی وکٹ ہیں، یہاں بلے بازی کرنا آسان ہوگا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اس کی تکنینک اچھی ہو، مگر مجھے نہیں لگتا، اس نے جو بھی اسکور کیا وہ تین چار سال پہلے کیا تھا، آسٹریلیا میں مین آف دی سیریز یہ سب چار سال پہلی کی باتیں ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایک مختلف کھیل ہے، جہاں آپ کا مقابلہ ایک ٹیم سے نہیں بلکہ کئی ٹیموں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلوی کپتان کی ٹیسٹ میں واپسی

وسیم اکرم نے افتخار احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعتماد تمہیں فائنل الیون میں جگہ بنانے کی ضمانت تو دے سکتا ہے، آپ کو کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے جہاں آپ نے اپنی کارکردگی کو ثابت کرنا ہوگا،مجھے یقین ہے کہ تمہیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

افتخار احمد کو ٹی20 اسپیشلسٹ مانا جاتا ہے اور اسی وجہ سے وہ ایشیا کپ میں ناقص پرفارمنس کے باوجود اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے گرین شرٹس کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ان کے کیریئر کی سب سے یادگار اننگز بھی سنہ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف کینبرا میں ہونے والے ٹی20 میچ میں سامنے آئی تھی جہاں انہوں نے 34 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے تھے۔

Comments

- Advertisement -