تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ارطغرل کے ‘ترگت الپ’ سے وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات

دنیا بھر میں مقبول ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اہم ترین کردار ‘ترگت الپ’ پہلی بار پاکستانی چینل کےمہمان بن گئے۔

بڑی عید پر سپراسٹار شاہدآفریدی اور وسیم بادامی کے ساتھ صرف اے آر وائی نیوز کی زینت بن کر پاکستانیوں سے مخاطب ہوئے۔

ترگپ الپ سے سینئراینکر پرسن اور پروگرام الیونتھ آور کے میزبان وسیم بادامی نے مخصوص انداز میں معصومانہ سوالات کیے۔

عید مبارک

انٹرویو کے ابتدا میں وسیم بادامی نے ترک زبان میں مہمان کو عید کی مبارکباد دی جس کے جواب میں ‘ترگت الپ’ نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی۔

ذاتی زندگی

ترگت الپ کا اصل نام جنگیز جوشتون ہے انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ الحمداللہ میں مسلمان ہوں اوراستنبول میں پیدا ہوا، میں نےابھی تک شادی نہیں کی ہے، میں 10سال پہلےباسکٹ بال کاکھلاڑی تھا اور میں تین سال تک باسکٹ بال کا پروفیشنل پلیئر رہا،انجری کے باعث میں نے باسکٹ بال چھوڑ دی اور ماڈلنگ میں آ گیا.

‘کرکٹ اور کلہاڑا’

پروگرام میں شریک بوم بوم آفریدی سے گفتگو میں جنگیزجوشقون نے کہا کہ میں جب پاکستان آیا تو ضرور لالہ سےکرکٹ سیکھنا چاہوں گا جس کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ جنگیز کو میں کرکٹ سکھاؤں گا اور خود کلہاڑا چلانا سیکھوں گا۔

‘کوہنی ٹوٹ گئی’

جنگیزجوشقون نے بتایا کہ ارطغرل ڈرامےکےدوران کوہنی ٹوٹ گئی تھی، میں نے ارطغرل سیریز پوری دیکھی تاکہ اداکاری میں مزیدبہتری آئے، چوتھاسیزن بہت مشکل تھاجس میں مجھ پر تشدد کیاگیا۔

پسندیدہ کردار

ترکش مہمان نے ارطغرل سیریز میں ‘ترگت’ کو ہی پسندیدہ ترین کردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بامسی اور دوآن میرے بہترین دوست ہیں پسندیدہ ولن نویان ہے۔

کورولش عثمان

کورولش عثمان سیریز کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے جنگیزجوشقون نے کہا کہ لوگوں کی خواہش ہےمیں کورولش عثمان سیریزمیں اداکاری کروں لیکن اس سیریز میں نہیں آؤں گا۔

گردن پر تلوار

ڈرامے کے یادگاری لمحات کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کےدوران منگول سپاہی زیادہ جوشیلا ہوگیا منگول سپاہی نے گردن پر تلوار رکھی جوآنکھ کے قریب لگی میری آنکھ بچ گئی۔

عمران خان کا شکریہ

جنگیز جوشقون نے پاکستان میں ارطغرل ڈرامہ نشر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام پر وزیراعظم عمران خان کا بےحدمشکور ہوں، پاکستان میں ارطغرل ڈرامےکی مقبولیت پربہت خوش ہوں۔

پاکستان سے شادی کی پیشکش

جنگیز جوشقون نے بتایا کہ مجھے پاکستان سےبہت ساری شادی کی آفرز ہوئی ہیں،مجھےپاکستان کی بریانی بہت پسند ہے میں پاکستانیوں سے پیار کرتا ہوں انہیں گلے لگانا چاہتا ہوں.

دل دل پاکستان

اختتام پر جنگیز نے اردو میں دل دل پاکستان۔۔ جان جان پاکستان اور ‘آپ سب کو عید مبارک’ کہتے ہوئے دنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے وسیم بادامی اور بوم بوم آفریدی کو پاکستان میں اپنا دوست بھی قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -