ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

وسیم جونئیر کو آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20سیریز کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے فاسٹ بالر محمد وسیم جونئیرکو آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔

رپورٹس کے مطابق فاسٹ بالر محمد وسیم جونئیر قومی 16 رکنی اسکواڈ میں شامل تھے، اب 15 رکنی اسکواڈ میں سے باقی 2 ٹی 20 میچز کیلئے الیون سائیڈ کا انتخاب کیا جاسکے گا۔

پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا میچ ہفتہ اور تیسرا اتوار کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل کا کہنا ہے کہ اگر میں سلیکٹر ہوتا تو حارث رؤف کو ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں ضرور شامل کرتا۔

پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا کہ آج کے میچ میں ہمارے فاسٹ بولر نے اتنا اچھا پرفارم نہیں کیا مڈل آرڈر میں اسپنرز نے وکٹیں لے کر دیں لیکن فاسٹ بولرز کی جانب سے شروع میں یا آخر میں وکٹیں نہیں مل رہی ہیں۔

ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف کو شامل کرتے تو وہ آپ کے لے ایکس فیکٹر ہوسکتے تھے، ان کا پیس اچھا ہے وہ کسی بھی ٹیم آپ کو میچ جتوا سکتے ہیں۔عمر گل نے کہا کہ حارث رؤف کو اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں