جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

ویڈیو: احمدشہزاد کو مقامی بولر نے ایک اوور میں 3 بار بولڈ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد مقامی بولر کے ہاتھوں ایک اوور میں تین بار بولڈ ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شہزاد کو چترال کے ایک مقامی ابراہیم خان کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

چترال کے پرُفضا مقام پر مقامی افراد کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے بولر اور احمد شہزاد میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔

قومی کرکٹر نے بولر کو چھکے لگانے کا دعویٰ کیا تو مقامی شخص نے بھی اپنی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلے باز کو بولڈ کرنے کا چیلنج کیا۔

بولر ابراہیم اپنے چیلنج میں کامیاب رہے جنہوں نے ایک اوور میں تین بار احمد شہزاد کو بولڈ کیا۔

ویڈیو میں احمد شہزاد کو جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا کیونکہ وہ صرف ایک بار گیند کو کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں