پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ویڈیو: امیتابھ بچن لائیو شو کے دوران آبدیدہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن شو ‘کون بنے گا کروڑ‘ پتی کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی ٹی وی کی جانب سے انسٹاگرام پر ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ شو کا پرومو جاری کیا گیا جس میں امیتابھ بچن کی 81ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

امیتابھ کی سالگرہ کے موقع پر ودیا بالن، وکی کوشل، بومن ایرانی، چرن جیوی ودیگر شوبز شخصیات کی جانب سے اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ویڈیو پیغامات چلائے گئے۔

بگ بی اپنی سالگرہ منائے جانے پر آبدیدہ ہوگئے اور کہنے لگے کہ ’اور کتنا رلائیں گے آپ، اب بس کردو، میں سب کو ٹشو دیتا اور آج میری باری آگئی۔‘

امیتابھ بچن نے کہا کہ جب کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پر میرا جنم دن منایا جاتا ہے یہ ہمیشہ سے میرے لیے بہترین ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی آنے والی فلموں میں ٹائیگر شیروف کے ساتھ ’گناپاتھ، اے ہیرو از بورن۔‘ کالکی 2898 اے ڈی اور تھالیور 170 شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں