منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

ہینڈ شیک تنازع: آسٹریلوی کرکٹر نے بھارتیوں کو ٹرول کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

(15 اکتوبر 2025): آسٹریلوی مینز اور ویمنز کھلاڑیوں نے پاکستان کے ساتھ "نان ہینڈ شیک” موقف پر بھارتیوں کو ٹرول کردیا۔

بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہینڈ شیک نہ کرنے کے معاملے پر تاحال دنیا بھر میں بحث جاری ہے، پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلوی کرکٹرز نے بھی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑایا ہے۔

کیو اسپورٹس کی شیئر کردہ ایک ویڈیو میں اس ہینڈ شیک تنازع پر مذاق اڑایا، جو بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی، ویڈیو میں جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل، مچل مارش اور ایلیسا ہیلی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک اینکر نے کہا ’ہم سب جانتے ہیں کہ بھارت ایک زبردست ٹیم ہے، مگر ہم نے ان کی ایک کمزوری ڈھونڈ لی ہے!‘ دوسرے اینکر نے ہنستے ہوئے کہا، ’انہیں روایتی مصافحہ زیادہ پسند نہیں، تو کیوں نہ ہم کھیل شروع ہونے سے پہلے ہی انہیں الجھا دیں!‘

اس کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی مختلف دلچسپ اور غیر روایتی ’گریٹنگز‘ کے انداز دکھاتے نظر آئے، جیسے ایئر ہائی فائیو، ہیڈ باؤ، اور سلامی کے انداز میں اشارے۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مذاق میں شامل ہو کر، ناتھن ایلس اور گلین میکسویل نے ایک مذاقی مٹھی اور ہتھیلی کا اشارہ کیا، ہیزل ووڈ نے مذاق میں پوچھا، “شوٹر کے بارے میں کیا خیال ہے؟” جس سے پوری ٹیم ہنس پڑی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں