پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابراعظم اپنے بھائی کے ‘کوچ’ بن گئے۔
کپتان بابر اعظم نے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کے خلاف اپنے بھائی کی بیٹنگ پریکٹس کی نگرانی کی۔ یہ ویڈیو بابر کے بھائی محفوظ اعظم کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد وائرل ہوئی تھی۔
نوجوان بلے باز نے طویل تربیت حاصل کی اور پھر اپنے آپ کو بڑے بھائی کے معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سخت محنت شروع کر دی ہے۔
— Safeer Azam (@safeerazam10) May 14, 2022
نیٹ سیشن میں بابراعظم نے بھائی کی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں بیٹنگ کے گرُ سکھائے۔ وہ مسلسل بھائی کی بیٹنگ تکنیک کا بغور جائزہ لیتے رہے۔
کپتان نے بھائی کی بہتر تکنیک پر انہیں سراہا اور غلطیوں پر تنقید کرتے ہوئے خامیوں پر قابو پانے کے لیے مشورے دیے۔