The news is by your side.

Advertisement

ریچھ نے اسٹور سے ’چپس کا پیکٹ‘ چرا لیا، ویڈیو وائرل

نیویارک: امریکا میں ریچھ کے جرنل اسٹور سے چپس کا پیکٹ چرانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جرنل اسٹور میں ریچھ داخل ہوا اور منہ میں چپس کا پیکٹ دبا کر باہر نکل گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں جنگلی ریچھ کو جرنل اسٹور میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، کچھ لمحوں کے بعد ریچھ چپس کا ایک بیگ منہ میں پکڑا اور اسٹور سے باہر نکل گیا۔

ریچھ کی ویڈیو کو ادینہ بیدو نامی خاتون نے کیمرے میں محفوظ کرلیا، خاتون اسٹور کے اندر جارہی تھی جب انہوں نے دیکھا کہ ریچھ بالکل ان کے قریب سے گزرا ہے۔

فیس بک پوسٹ میں خاتون کا کہنا تھا کہ ریچھ کو دیکھ کر ایک شخص نے تیز آواز دی تو انہوں دائیں جانب دیکھا تو ریچھ اسٹور کے اندر داخل ہورہا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ جب ریچھ باہر نکل گیا تو میں نے فیصلہ کیا کہ اب خریداری کروں گی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ڈرائیونگ کرتی رہتی ہیں اور ان کی کوشش تھی کہ کوئی ریچھ نہ ٹکرائے بالآخر اسٹور میں ایک ریچھ سے سامنا ہو ہی گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں