تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ویزہ اور ٹکٹ کے بغیر بزنس کلاس میں سنگاپور سے لندن کا سفر

کیا کوئی ایک ملک سے دوسرے ملک کا ہوائی سفر بغیر ویزے اور ٹکٹ کے کرسکتا ہے؟ یقیناً نہیں مگر ایسا انوکھا واقعہ سنگاپور سے لندن جانے والی فلائٹ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپور سے لندن کے لیے اڑان بھرنے والی پرواز میں مسافروں کے بعد بزنس کلاس کی خالی نشست پر ایک کوّا (پرندہ) آکر بیٹھ گیا جس کو عملے نے اڑانے کی کوشش کی مگر وہ باہر نہیں‌ نکلا۔

انتظامیہ اب تک اس بات کو جاننے سے قاصر ہے کہ کوّا جہاز کے اندر داخل کیسے ہوا کیونکہ رن وے کے قریب حفاظتی انتظامات کے تحت کسی پرندے کو آنے کی اجازت نہیں‌ ہوتی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جہاز کے اسٹاف نے کوّے کو اڑانے کی کوشش بھی کی مگر وہ ایک سیٹ سے ہٹا تو دوسری پر بیٹھ گیا۔

انتظامیہ کے مطابق سنگاپور سے لندن ایئرپورٹ جانے والی پرواز ایس کیو 322 فلائٹ تک کا سفر  14 گھنٹے میں طے ہوا، واقعہ جنوری 7 بروز پیر  کو پیش آیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے بہت سراہا۔

مزید پڑھیں: کرکٹ میچ کے دوران انوکھا واقعہ

یہ بھی پڑھیں: ’کھڑکی والی سیٹ‘ ، ائیرہوسٹس نے مسافر کی خواہش انوکھے طریقے سے پوری کردی

ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کوّے کو جب کیبن میں بیٹھے ہوئے دیکھا تو اُسے اڑانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں اڑا، بعد ازاں ہمیں وقت پر فلائٹ پرواز کرنا تھی اس لیے جہاز اڑا دیا‘۔

جہاز کی انتظامیہ نے کوّے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر حکام کے حوالے کیا جس انہوں نے پکڑ کر شہر میں چھوڑ دیا۔

Comments

- Advertisement -