نی دہلی: بھارت میں بپھرے بیل کو مارنا معمر شخص کو مہنگا پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں معمر شخص نے بیل کو ڈنڈے سے مارا تو بپھرے بیل نے انہیں اٹھا کر پٹخ دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیل سائیڈ میں کھڑا ہے، معمر شخص گلی سے گزرتے ہوئے بیل کو ڈنڈے سے مارنا شروع کردیتے ہیں۔
- Advertisement -
مذکورہ شخص نے جب بیل کو مارنے کا سلسلہ جاری رکھا تو بیل نے انہیں اٹھا کر پٹخ دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قریب بیٹھے دو نوجوان یہ سارا واقعہ دیکھتے ہوئے خوفزدہ ہوگئے اور کچھ دیر بعد دبے قدموں سے اس شخص کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں 26 ستمبر کو پیش آیا تھا۔