ہفتہ, مئی 9, 2026
اشتہار

ویڈیو: گاڑی 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں گاڑی 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست ہماچل پردیش میں گاڑی 200 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کی ویڈیو نے دہل دہلا دیے ہیں۔

کار میں سوار دونوں افراد ہماچل پردیش کے اونا ضلع سے واپس آ رہے تھے اور حادثے کے وقت پنجاب کے شہر لدھیانہ جا رہے تھے۔

ریسکیو اہلکار جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو گاڑی جل کر تباہ ہوچکی تھی، ایک شخص کی لاش گاڑی سے باہر جبکہ دوسرے کی اندر سے ملی ہے۔

راستے کو "بلیک اسپاٹ” کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔ جس میں سڑک کا ایک تباہ شدہ حصہ ہے جو گہری کھائی کی طرف جاتا ہے، مرنے والوں کی شناخت کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم گاڑی کا لدھیانہ رجسٹریشن نمبر تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کی اسپیڈ زیادہ تھی اور دوسری گاڑی سے ٹکر ہونے ہی والی تھی کہ ڈرائیور اس کو بچاتے ہوئے کھائی میں جاگرا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایکس صارف نے لکھا کہ ’اسی وجہ سے پہاڑی راستوں پر آہستہ گاڑی چلانے کو کہا جاتا ہے کیونکہ ایک چھوٹی سی غلطی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے، اگر رکاوٹیں ہوتیں تو ان جانوں کو بچایا جاسکتا تھا۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں