تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کمرے میں چھُپا سانپ اچانک سامنے آگیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

سانپ کو سامنے دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں لیکن اگر کسی کے گھر میں اچانک سانپ آجائے تو یقینا لوگ وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت جانیں گے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمرے کی چھت کی سیلنگ کے اندر سے ایک بڑا سانپ برآمد ہوا۔

ریسکیو ورکر نے سانپ کو دم سے پکڑ کر کھینچا تو چھت کی سیلنگ ٹوٹ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو ورکر سانپ کو دم سے پکڑ کر کھینچ رہا ہے اس دوران سانپ اس کے ہاتھوں سے چھوٹ کر نیچے رکھی ٹیبل پر گر جاتا ہے۔

مذکورہ شخص سانپ کو اپنی کیپ سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ اس میں ناکام رہتا ہے، سانپ دراز سے پھسل کر نیچے گرتا ہے تو ریسکیو ورکر اس کو گردن سے پکڑ کر کمرے سے باہر لے جانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے اندازہ لگایا کہ یہ سانپ جنوبی فلوریڈا میں گھر سے نکلا ہوگا، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اگر یہ اس وقت نیچے آجاتا جب خاندان سو رہا تھا تو یہ آسانی سے کسی بچے کو کھا سکتا تھاْ‘

ایک تیسرے صارف نے ریسکیو ورکر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس نے کمال مہارت سے سانپ کو پکڑا ہے۔‘

Comments

- Advertisement -