The news is by your side.

Advertisement

بچی کو دودھ پلانے کے لیے والد کا انوکھا اقدام، ویڈیو وائرل

بیجنگ: کمسن بچوں کو ماں کی عدم موجودگی میں سنبھالنا والد کے لیے انتہائی کٹھن مرحلہ ہوتا ہے ، والد کی جانب سے روتے ہوئے بچوں کو چپ کروانے کے لیے مختلف جتن کیے جاتے ہیں۔

چین کے صوبے جیانگسی کی وویان کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے والد کو اپنی اہلیہ کی عدم موجودگی میں بچی کو دودھ پلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، بچی کو دودھ پلانے کے لیے باپ نے انوکھا طریقہ اختیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چینی والد کو جب بچی کو چپ کروانے کا کوئی طریقہ نہیں ملا تو انہوں نے ٹیبلٹ میں موجود اہلیہ کی تصویر اپنے چہرے پر لگائی اور بچے کو دودھ پلانے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والد نے بچی کو دودھ پلانے کے لیے ٹیبلٹ میں اہلیہ کی تصویر لگائی اور ٹیپ کے ذریعے اسے اپنے چہرے پر چسپاں کرکے بچی کے سامنے رکھ دیا، ان کا یہ طریقہ کام کرگیا اور بچی نے تصویر میں موجود والدہ کو دیکھتے ہوئے فوری دودھ پینا شروع کردیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں