ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

دپیکا پڈوکون کو فوٹو گرافر نے کیا تحفہ دیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ایئرپورٹ پہنچنے پر فوٹو گرافر نے تحفہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون شوہر و اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں جب وہ گاڑی سے اتر کر اندر جانے لگیں تو فوٹو گرافر نے انہیں کیک پیش کیا اور ساتھ ہی سالگرہ کی مبارک باد بھی دی۔

فوٹو گرافر کی جانب سے غیرمتوقع طور پر کیک کی پیشکش اور سالگرہ کی مبارک باد ملنے پر دپیکا پڈوکون خوش ہوگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دپیکا پڈوکون نے کیک کاٹنے کے بعد خود بھی کھایا اور فوٹوگرافر کے ساتھ ساتھ رنویر سنگھ کو بھی کھلایا۔

دپیکا اور رنویر سنگھ نے خوشگوار سرپرائز دینے پر فوٹو گرافر کا شکریہ ادا کیا اور اس کے لیے  نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور دپیکا اور رنویر کے حسن سلوک کی تعریف کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں