انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی حیران کن ویڈیوز شیئر ہوتی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتی ہیں۔
سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارف نے دو روز قبل ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک اژدھا سڑک پر ہرن کو جکڑا ہوا نظر آرہا تھا۔
اژدھے کے جکڑنے کی وجہ سے ہرن چلنے کے قابل نہیں تھا اور وہ مجبوراً زمین پر لیٹ گیا تھا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو تھائی لینڈ کی ہے۔ صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کئی روز سے بھوکے اژدھے نے چڑیا گھر میں ایک ہرن کو جکڑ لیا تاکہ وہ اسے اپنا نوالہ بنا کر بھوک مٹا سکے‘۔
گاڑی میں بیٹھے شخص نے اس منظر کو اپنے موبائل میں محفوظ کیا جبکہ سڑک پر موجود دیگر لوگ اژدھے سے مارنے لگے تاکہ وہ ہرن کو چھوڑ دے۔
เหตุเกิดเมื่อวานนี้ ณ สวนสัตว์เปิดเขาเขียว pic.twitter.com/btHDDlDkXh
— Visit Arsaithamkul (@papakrab) May 30, 2020
کئی ڈنڈے پڑنے کے بعد اژدھے کی گرفت کمزور ہوئی تو ہرن نے تھوڑی سی طاقت کا استعمال کیا اور وہ خود کو چھڑانے میں کامیاب ہوگیا۔
اژدھے کے چنگل سے آزاد ہوتے ہی ہرن خوف کے عالم نے تیزی سے بھاگ گیا۔