ہالینڈ کی رکن پارلیمنٹ نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم کے رنگوں میں رنگ گئیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کی ایم پی ایسٹراووہینڈ ایوان میں فلسطینی پرچم والا لباس پہن کر آئیں تو اس غیرمعمولی اقدام پر انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
رکن پارلیمنٹ فلسطینی پرچم کے رنگ پہننے پر ایوان سے نکال دی گئیں۔
انہیں لباس تبدیل کرنےکی ہدایت دی گئی جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے فلسطینی پرچم والی شرٹ تبدیل کر دی۔
ایسٹراووہینڈ نے پارلیمانی بحث میں فلسطینی پرچم کے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی جو عالمی سطح پر فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کی عکاس ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


