بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

بھارتی پولیس نے بنگلورو میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلورو میں پاکستانی شائقین کو بھارتی پولیس نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا۔

بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ جاری ہے جہاں 368 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس بیٹنگ کررہے ہیں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی اسٹیڈیم میں پاکستان کو سپورٹ کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی شائقین ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگارہے ہیں۔

بھارتی پولیس نے شائقین کو پاکستان کے نعرے لگانے سے روک دیا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں لگا سکتے، پاکستانی مداح نے بھی کہا کہ پاکستان سے ہوں تو پاکستان ٹیم کو ہی سپورٹ کروں گا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی پولیس کے رویے کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئی سی سی کو مخاطب کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں