تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ہوا میں‌ معلق گھوڑا، دیکھنے والے حیران.. ویڈیو انٹرنیٹ پر پھیل گئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر  سان جوآن کیپسٹرانو میں ریس میں دوڑنے والا گھوڑا ہوا میں معلق نظر آیا۔

ہر جاندار کی زندگی بہت قیمتی ہوتی ہے جس کو بچانے کے لیے عام شہری اور متعلقہ اادارے اپنے طور پر کاوش کرتے ہیں، ریاست فلوریڈا کے محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے نے اسی طرح حاضر دماغی کا مظاہرہ کر کے ایک گھوڑے کی جان بچا لی۔

دراصل یہی گھوڑا ہوا میں معلق نظر آیا تھا کیونکہ اسے ریسکیو کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اورنج کاؤنٹی کے محکمہ فائر بریگیڈ نے اس حوالے سے ایک ویڈیو اور واقعے کی مکمل تفصیل جاری کی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ انہیں ہیلپ لائن پر ایک گھوڑے کے کنکریٹ میں بری طرح پھنسنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد ٹیم کو وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا۔

فائر فائٹرز نے وہاں پہنچ کر گھوڑے کو اطراف کی زمین کھود کر باہر تو نکال لیا مگر زخموں کی وجہ سے وہ اپنے پیروں‌ پر چلنے یا حرکت کرنے کے قابل نہیں‌ تھا۔

فائربریگیڈ حکام نے  ٹیکنیکل ریسکیو ٹیم، ایئر آپریشنز اور ریسکیو کرنے والے رضاکاروں کی مدد سے گھوڑے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق گھوڑا کنکریٹ کی زمین میں دھنس گیا تھا، جس کی وجہ سے اُن کا دھڑ اور ٹانگیں بری طرح سے زخمی ہوئیں۔ حکام نے اس ریسکیو آپریشن کو مشکل ترین قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -