تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’مایا نے شجی سے بدلہ لے لیا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں مایا نے شجی سے بدلہ لے لیا جبکہ شان نے دھوکا دینے پر سوتیلی والدہ کو معاف کردیا۔

ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں احسن خان (شجی)، صبا قمر (مایا)، میکال ذوالفقار (شان)،  نعیمہ بٹ (طوبیٰ)، اسما عباس (شان، کی سوتیلی والدہ)، محمود اسلم (مایا کے والد)، ندا ممتاز (والدہ، رابعہ کلثوم، عدنان صمد، سیفی حسن، نازلی نصر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

فراڈ کے ٹائٹل سونگ میں معروف گلوکار علی ظفر اور حنا نصر اللہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے ہیں اور اس کی کہانی عالیہ مخدوم نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی شجی، شان، مایا، طوبیٰ اور شان کی سوتیلی والدہ کے گرد گھومتی ہے، فراڈ میں دکھایا گیا کہ کس طرح شان کی سوتیلی والدہ اپنے بیٹے پر بھروسہ کرنے کی بجائے شجی پر بھروسہ کرتی ہیں اور شان کے بیرون ملک جاتے ہی جائیداد پر قابض ہوجاتی ہیں۔

آخری قسط میں دکھایا گیا کہ ’مایا نے شادی کے بعد چھوڑ کر بھاگنے اور دھوکا دینے پر شجی سے بدلہ لے لیا ہے۔

شجی کسی دوسرے شخص کو بھیج کر ایک اور لڑکی کو دھوکا دینے کی کوشش کرتا ہے لیکن یہ جال انہیں پھنسانے کے لیے بچھایا گیا ہوتا ہے، مایا شجی سے کہتی ہیں کہ ’لڑکی کی دادی سینئر پولیس افسر ہیں۔ شان کہتے ہیں کہ تمہارا پورا گینگ پکڑا گیا ہے اور جو پولیس اہلکار تمہارے ساتھ ملے ہوئے تھے انہیں بھی معطل کردیا گیا ہے۔‘

طوبیٰ کہتی ہیں کہ ’دھوکے باز ہمیشہ دھوکے باز ہی رہتا ہے، تم جیسے آدمی کو سڑک پر کھڑا کرکے پھانسی دے دینی چاہیے تاکہ کوئی مرد کسی عورت کو دھوکا دینے کا سوچ بھی نہیں سکے، جہنم میں جاؤ۔‘

آخری قسط میں دکھایا گیا کہ ’شان مایا کی تعریف کرتے ہوئے ان کے والدین سے کہتے ہیں کہ ’مایا بہت سمجھدار ہے اس کی سمجھداری کی وجہ سے دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوا ہوں۔

شان سوتیلی والدہ سے متعلق کہتے ہیں کہ ’میں انہیں غلطی پر معاف کردیا ہے اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کرسکتا۔‘ مایا سمجھاتی ہیں کہ ’آپ کی ماں ہیں۔‘ شان کہتے ہیں کہ میں نے انہیں ماں سمجھا لیکن انہوں نے مجھے بیٹا نہیں بینک اکاؤنٹ سمجھا تھا نہیں بھلا سکتا انہوں نے میرا بھروسہ توڑ دیا ہے۔‘

شان کی والدہ بیٹے کا انتظار کررہی ہوتی ہیں، طوبیٰ کہتی ہیں کہ اب وہ نہیں آئیں گے؟ وہ بیٹے کو دھوکا دینے کے بعد آس لگاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’کیوں نہیں آئے گا جب میں اسے لینے جاؤں گی تو وہ ضرور واپس آئے گا، طوبیٰ کہتی ہیں شجی تو غیروں کو لوٹتا تھا ہم نے تو اپنے ہی گھر میں نقب لگادی۔‘

’فراڈ‘ کی آخری قسط کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -