جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

فلوریڈا کے گالف کلب میں ڈائنا سور؟ ویڈیو دیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع گالف کلب میں ڈائناسور نما دیو قامت مگرمچھ کو دیکھ کر شہری حواس باختہ ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ فلوریڈا کے شہری ٹیلر اسٹالٹنگ جو گالف کھیلنے کے لیے اکثر کلب جاتے ہیں انہوں نے دو روز قبل جب وہاں مگرمچھ کو دیکھا تو اُن کے ہوش اڑ گئے تھے۔

انہوں نے خود کو سنبھالنے کے بعد ڈائناسور نما دیوقامت مگرمچھ کی ویڈیو بنائی تاکہ وہ دوسروں کو دکھا سکیں۔

- Advertisement -

اسٹالٹنگ کا کہنا تھا کہ ’میں نے جب اُسے دیکھا تو حواس باختہ ہوگیا تھا، کیونکہ اس سے بڑا مگر مچھ میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا تھا‘۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں مگرمچھ کو گالف کلب میں بلا خوف و خطر مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: مگرمچھ کا مٹر گشت، ویڈیو سامنے آگئی

دو روز قبل انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو جب صارفین نے دیکھا تو وہ بھی دنگ رہ گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ خوفزدہ کرسکتا ہے‘۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ بالکل ایسے چہل قدمی کررہا ہے جیسے شیر کرتا ہے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ مگرمچھ ڈائناسور کی طرح دکھ رہا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں