تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

حرا مانی کو گھر کے باہر لوٹ لیا گیا (ویڈیو)

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کو گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔

اداکارہ حرا مانی کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر گن پوائنٹ پر لوٹے جانے کی ویڈیوز مداحوں سے شیئر کی گئی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی ان کے گھر کے باہر آکر رکتی ہے جس کے بعد اداکارہ کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور گھر کی بیل بجاتا ہے۔

بعدازاں اداکارہ کا دوسرا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور اسی لمحے پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو اداکارہ کی گاڑی کے پاس آکر ان سے گن پوائنٹ پر موبائل لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ حرا مانی کو بھی گاڑی سے باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین عدم تحفظ کے احساس کا اظہار کررہے ہیں۔

بعدازاں اداکارہ نے بھی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مقبول ڈرامے ’دو بول‘ کے گانے پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جا تجھے معاف کیا، میرا فون چھیننے والے۔

دوسری جانب گزری پولیس حرا مانی کے گھر پہنچی اور چوکیدار کا بیان ریکارڈ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ سے ملاقات کرکے تمام تفصیلات حاصل کی جائیں گی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -