تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ریچھ پر جھپٹنے والے چیتے کے ساتھ کیا ہوا؟

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں چیتے اور ریچھ آمنے سامنے آجاتے ہیں، چیتے کے حملے کے بعد ریچھ پلٹ کر کس طرح وار کرتا ہے ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

مذکورہ ویڈیو کلپ تین سال قبل بھارتی ریاست راجستھان کے رنتھمبور نیشنل پارک میں فلمایا گیا تھا لیکن گزشتہ روز اسے ٹویٹر پر بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر سوسننتا نندا نے دوبارہ شیئر کیا۔

ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے دیکھا اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چیتا چپکے سے ریچھ کی طرف بڑھ رہا ہے اور قدم ایسے بڑھا رہا ہے کہ ریچھ کو اس کی خبر نہ ہوسکے اور وہ اسے اپنی خوراک بنالیں۔

لیکن ہوتا اس کے برعکس ہے چیتا ہی جیسے ہی ریچھ پر لپکتا ہے تو ریچھ پلٹ کر ہی اس پر حملہ کرتا ہے اور وہ جان بچا کر بھاگنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں ریچھ کو شیر کے پیچھے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اس پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’ریچھ شیر کے ساتھ ’پرینک‘ کررہا تھا‘، ایک اور صارف نے سوال کیا کہ ’ریچھ قریب میں چھپے ہوئے خطرے کو بھانپ کیوں نہیں سکتا؟

ایک تیسرے صاف نے سوال کیا کہ ’آخر میں جیتا کون۔‘

Comments

- Advertisement -