انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امام الحق کی جانب سے کوشل مینڈس کا کیچ ڈراپ کیے جانے کی ویڈیو شیئر کردی۔
حیدرآباد میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کوشل مینڈس نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 122 رنز بنائے، سدیرا سمارا وکرما نے 89 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیلی۔
پتھن نسانکا 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
تاہم شاہین آفریدی کی بولنگ پر امام الحق نے کوشل مینڈس کو آسان کیچ اس وقت ڈراپ کیا جب وہ 20 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔
امام الحق کے ڈراپ کیچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوشل مینڈس نے برق رفتار سنچری جڑ دی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی کی گیند کو کوشل مینڈس نے بیک ورڈ پوائنٹ کی طرف کھیلا اور امام الحق نے آسان کیچ گرا دیا۔