تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘ڈیزل اور اسٹوجز کی سیاست کا جنازہ اکھٹا نکلے گا’

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ان چوروں، غلاموں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے صرف الیکشن چاہتے ہیں ہم چاہتےہیں عوام فیصلہ کریں ملک کی قیادت کون کرےگا میرے خلاف یہ سب اکھٹے ہو گئے ڈیزل اور اسٹوجز ان سب کی سیاست کا جنازہ اکھٹا نکلے گا۔

صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس وقت 60فیصدکابینہ تو ضمانت پر بیٹھی ہے پرائم منسٹر نہیں کرائم منسٹراس وقت خودضمانت پرہے ان کے بیٹے پر ایف آئی اے کے 40 ارب کے کیسز ہیں کرائم منسٹرکابھائی اس وقت عدالتی مفرورہےلندن میں بیٹھاہے جس ملک میں ایسےلوگوں کو بڑے عہدوں پر بٹھا دیا جاتا ہے تو وہ تباہ ہو جاتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم امپورٹڈحکومت کونہیں مانتے ڈیزل اسلام کاٹھیکیداربنتاہےہم سمجھتےتھے اچھی منسٹری لےکراسلام کی باتیں بتائےگا لیکن ڈیزل نےوہ منسٹری لی جس میں پیسہ بنایا جاتا ہے صوابی کے عوام نے میرے ساتھ اونچ نیچ میں وقت گزارا خراج تحسین پیش کرتاہوں، پورے کےپی میں صرف ایک لوٹانکلا اس کامطلب کےپی میں وفاداری بھی زیادہ ہے،ایمان اوراخلاقیات بھی زیادہ ہے جب کہ فیصل آبادمیں جس طرح لوگ نکلےزندگی میں کبھی ایساجوش نہیں دیکھا فیصل آبادسےصرف ایک شکوہ کیاکہ سب سےزیادہ لوٹےوہاں سے نکلے فیصل آبادکی عوام نے وعدہ کیاہےایک بھی لوٹاوہاں سےنہیں جیتےگا سارےپاکستان کوپتہ چل گیا لوٹے کون ہیں لیکن الیکشن کمیشن کو اب تک نہیں پتہ چلا۔

عمران خان نے کہا کہ انگریز کیلئے ہندوستان سےلاکھوں لوگوں نےقربانیاں دیں ہندوستان سےلوگ پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں حصہ بنے لاکھوں لوگوں نےقربانیاں دی کسی نےشکریہ ادانہیں کیا،پرواہ نہیں کی، ہندوستان غلام تھا اس لیےکسی نےشکریہ ادانہیں کیا،پرواہ نہیں کی، غلاموں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، نائن الیون کے بعد امریکا کی جنگ میں 80ہزار پاکستانیوں نےقربانیاں دیں قبائلی علاقوں کےلوگوں نےسب سےزیادہ قربانیاں دیں 35لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کی کیا کسی نےپاکستان کاشکریہ اداکیا، کیا امریکا نے کہا کہ 80ہزار پاکستانیوں نے قربانی دی شکریہ ادا کیا؟

انہوں نے کہا کہ امریکا سے آوازیں اٹھیں کہ پاکستان کی وجہ سےافغانستان جنگ نہیں جیت سکے میرے پاکستانیو یاد رکھوں غلاموں کی کوئی عزت نہیں ہوتی باہرکی اوراندرونی سازش کےتحت امپورٹڈحکومت مسلط کی گئی امریکی غلاموں کوہم نےکسی صورت تسلیم نہیں کرنا سب نے اسلام آباد آنا ہے اور اس امپورٹڈحکومت کو پیغام دینا ہے جنہوں نے امپورٹڈحکومت مسلط کی ہےانہیں بھی پیغام دیناہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کےعظیم لیڈرنبی کریمﷺکی امت ہیں ہمارا نعرہ تھا پاکستان کامطلب کیا لاالہ الاللہ! جب کال دوں گا تو صوابی کے عوام کو اسلام آبادمیں دیکھناچاہتاہوں کیا حقیقی آزادی کیلئے صوابی کے غیور عوام اسلام آبادآئیں گے؟ جواسلام آبادنہیں آسکتےاپنےعلاقوں میں نکل کربتائیں گے بتائیں گےکہ امپورٹڈ حکومت اور امریکی غلامی نامنظور۔

Comments

- Advertisement -