پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

بھارت کے خلاف پان کھا کر تاریخی چھکا مارا تھا، جاوید میاں داد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ شارجہ میں بھارت کے خلاف پان کھا کر چھکا مارا جس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان جاوید میاں داد نے تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ این اے 244 میں پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کیے گئے امیدوار علی زیدی سے دلچسپ ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران جاوید میاں داد نے علی زیدی کو اپنے ہاتھ سے پان لگا کر کھلایا اور ایک باندھ کر دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ’یہ میرے بھائی عمران خان کو کھلانا‘۔

- Advertisement -

اس موقع پر جاوید میاں داد نے 1986 میں مارا گیا 1986 کا اپنا تاریخی شارٹ یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے شارجہ میں بھارت کے خلاف پان کھا کر چھکا مارا تھا’ْ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے تحریک انصاف اور علی زیدی کے لیے الیکشن میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں