تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لاہور: ٹریفک وارڈن نے نوجوان پر تھپڑ برسا دیے

لاہور میں ٹریفک وارڈن نے نوجوان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے لکشمی چوک کے قریب ٹریفک وارڈن نے اپنی ہی عدالت لگا لی، وارڈن نے موٹرسائیکل سوار نوجوان پر تھپڑ رسید کردیے۔

ٹریفک وارڈن کی جانب سے شناختی کارڈ نہ دکھانے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وارڈن نے پہلے دھکے دیے پھر نوجوان کو تھپڑ مارتا رہا۔

بعدازاں ٹریفک وارڈن نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر ٹریفک سیکٹر لے گیا اور اسے کسی قسم کی کارروائی نہ کروانے کی گارنٹی پر چھوڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے عوام کی تضحیک کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی وارڈن کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

لاہور کے علاقے مغل پورہ میں ٹریفک وارڈن اور موٹر سائیکل سوار شہری میں جھگڑا ہوا تھا وارڈن اقبال نے فیضان نامی شہری کا سر پھاڑ دیا تھا۔

شہری کو زخمی کرنے پر اطراف میں موجود شہریوں نے وارڈن پر تھپڑ برسا ئے تھے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ وارڈن نے موٹر سائیکل سوار کو ون وے کی خلاف ورزی پر روکا تھا، چالان پر بحث کے دوران دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -