بھارت میں شوہر نے بیوی کو مصروف شاہراہ پر چھری کے پے درپے وار کرکے قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں سفاک شوہر نے بیوی کو مصروف شاہراہ پر موت کے گھاٹ اتار دیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
مقتولہ کی شناخت پُنیتا کے نام سے ہوئی جو نجی شو کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔
رپورٹس کے مطابق خاتون گزشتہ رات گھر جارہی تھی کے ملزم جے شنکر نے اسے بیچ سڑک پر قتل کیا، سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم چلتا ہوا آیا اور اہلیہ پر قاتلانہ حملہ کیا۔
(Warning! disturbing images) Man Stabs Wife To Death On Busy Road In Tamil Nadu; Arrested. Horrific Act Caught On CCTV #VelloreStabbing pic.twitter.com/nWWuK6J9TO
— India.com (@indiacom) January 24, 2023
خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔