اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

محمد موسیٰ نے قائد اعظم ٹرافی میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ریجن کے فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائد اعظم ٹرافی میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کردی۔

قائد اعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میں فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں پشاور کے خلاف چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں۔

یہ گزشتہ دس سالوں میں ٹورنامنٹ میں پہلی ڈبل ہیٹ ٹرک کی ہے۔

محمد موسیٰ نے وقار احمد، زبیر خان اور عباس علی کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور پاکستان کے بیٹر محمد حارث کو بھی چوتھی گیند پر آؤٹ کیا۔

انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں مکمل کیں اور پہلے ہی میچ کو اسلام آباد میں حق میں ڈال دیا۔

اسلام آباد ریجن نے ایک اننگز اور 77 رنز سے کامیابی حاصل کی، واضح رہے کہ سیالکوٹ اور کراچی بلیوز نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان روحیل نذیر کی قیادت میں 563 رنز بنائے جنہوں نے 269 گیندوں پر 26 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 207 رنز بنائے۔

دیگر اہم شراکت میں ارسل شیخ (209 گیندوں پر 91)، شمائل حسین (76) اور نصیر اللہ خان (73) شامل تھے۔

جواب میں، پشاور کی ٹیم 57.4 اوورز میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی، موسیٰ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، جب کہ نقیب اللہ اور شایان شیخ نے بالترتیب تین اور دو وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور کو فالو آن پر مجبور کیا گیا اور دوسری اننگز میں 332 رنز سے پیچھے رہنے والی ٹیم 255 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں