مخصوص انداز میں شاندار چھکا، ویڈیو وائرل

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں آندرے فلیچر نے اپنے انداز میں ایک عمدہ چھکا لگایا اور وہ اکثر اس شاٹ کو ‘نو لکس سکس’ سے تعبیر کرتے ہیں۔
لمبے چھکوں اور جارحانہ بیٹنگ سے مشہور فلیچر نے ایک بار پھر اپنے مخصوص انداز میں شاندار چھکا لگایا اور انہیں گیند کے باؤنڈری سے پار جانے کا اس قدر یقین تھا کہ انہوں نے شاٹ لگانے سر نیچے ہی رکھا۔
He's back in the pavilion now, but how about this no-look six from The Spiceman 😲😝
A @KFCAustralia Bucket Moment | #BBL10 pic.twitter.com/R988Oycnnt
— KFC Big Bash League (@BBL) December 11, 2020
اگلے لمحے جب گیند باؤنڈری پار کر گئی تو انہوں نے سر اٹھا کر گیند کی جانب دیکھا، اس مخصوص انداز کو فلیچر ‘نو لکس سکس’ کا نام دیتے ہیں۔
اس شاندار شاٹ کو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے اور یہ کلپ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا جس پر لوگ اپنے اپنے خیالات اور ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔