قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے قومی کرکٹرز کو گھر دعوت پر مدعو کرلیا جس کی ویڈیو کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے ٹیم اور آفیشلز کو گھر پہنچنے پر خوش آمدید کہا، سابق کپتان کی جانب سے دعوت میں اسکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان کو بھی مدعو کیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹار آل راؤنڈر کے گھر دعوت میں بولنگ کوچ شان ٹیٹ، بابر اعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی، محمد رضوان ودیگر بھی موجود ہیں۔
An evening spent at Shahid Afridi’s house with the team getting a chance to meet legendary squash player Jahangir Khan 🤝#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/Z6BuoZRIJ9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 7, 2023
واضح رہے کہ پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی جبکہ ون ڈے سیریز 9 جنوری بروز پیر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 11 اور آخری میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
Tickets for Pak v NZ ODIs go on sale
Details here ➡️ https://t.co/64vKde60SZ#PAKvNZ
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 5, 2023
نیوزی لینڈ کے خلاف اعلان کردہ ون ڈے اسکواڈ
ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان گزشتہ دنوں کیا گیا جس میں بابر اعظم خان کپتان، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز ڈاہانی، شان مسعود، اسامہ میر اور طیب طاہر شامل ہیں۔