کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز نے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری اس دوران سیٹ کے معاملے پر دو مسافروں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی پھر دونوں نے تھپڑوں کی برسات کردی۔
ویڈیو میں دیگر مسافروں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بچے موجود ہیں کچھ تو خیال کرو لیکن دونوں مسافروں نے جھگڑے کا سلسلہ جاری رکھا۔
مسافروں کی شکایت پر ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے دونوں کو حراست میں لے لیا۔بعدازاں مسافروں کی جانب سے معافی نامہ لکھ کر دیا جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔